ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بند ی معاملہ :نقدی کی کمی کو لے کر مظفر نگر میں احتجاجی مظاہرہ 

نوٹ بند ی معاملہ :نقدی کی کمی کو لے کر مظفر نگر میں احتجاجی مظاہرہ 

Wed, 23 Nov 2016 11:56:41    S.O. News Service

مظفرنگر، 22؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مرکز کے نوٹ بند ی کے اچانک فیصلے کو لے کر بھارتیہ کسان یونین کی قیادت میں مالی تنگی سے جوجھ رہے کسانوں نے ایک بینک کے باہر مظاہرہ کیا اور ضلع کے کھڈا گاؤں میں حکام کا گھیراؤ کیا۔حکام نے آج بتایا کہ بینک سے پیسے نہ ملنے کے بعد کسانوں نے کل گاؤں میں پنجاب نیشنل بینک کے باہر دھرنا دیا۔برالسی گاؤں میں نقد ی کی کمی کے مسئلے سے پریشان لوگوں نے پی این بی کی ایک شاخ کے باہر مظاہرہ کیا، دراصل یہ لوگ اپنے اکاؤنٹس سے پیسے نہیں نکال پا رہے تھے۔اسی طرح یہاں کے مران پور قصبے میں پیسے نہ ملنے کی وجہ سے ناراض گاؤں والوں نے کل مظاہرہ کیا۔اس درمیان کانگریس کارکنوں نے بھی مرکزی حکومت کے 500اور 1000روپے کے نوٹ کو بند کرنے کے فیصلے کے خلاف ضلع میں مظاہرہ کیا۔


Share: